کرونا کا شکار اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے بزرگ رہ نما الشیخ احمد ابو عرہ گذشتہ روز انتقال کرگئے۔ وہ گذشتہ تین ہفتوں سے کرونا کا شکار تھے۔
وفات پانے والے حماس رہ نما کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ الشیخ احمد ابو عرہ کو تین ہفتے قبل کرونا کا شکار ہونے کے بعد طوباس کے ترکی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا۔
بزرگ حماس رہ نما کرونا کے علاوہ امراض قلب اور بڑھاپے کے دیگر عوارض کا بھی شکار تھے۔
ان کی وفات پر حماس کی طرف سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاندان کےساتھ ہمدردی اور غم گساری کا اظہار کیا گیا۔
خیال رہے کہ الشیخ احمد ابو عرہ حماس کے غرب اردن میں بانی رہ نمائوں میں شمار ہوتے تھے۔ وہ ایک عالم دین، ایک سیاسی رہ نما اور ایک ممتاز دانشور تھے۔