جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں زیر تعمیر مکان مسمار کر دیا

جمعرات 17-ستمبر-2020

قابض اسرائیلی فوجیوں نے جمعرات کی صبح رام اللہ شہر کے مغرب میں بیت سیرا گاوں میں زیر تعمیر فلسطینی مکان کومسمار کر دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے  اسرائیلی بلڈوزروں  نے بغیر لاءسنس تعمیر کا بہانہ بنا کر  نامکمل مکان کو مسمار کر دیا جو کہ اسماعيل عنكاوي کی ملکیت تھا۔
فوجیوں نے مکان مالک اور دوسرے شہریوں کومسماری کے جگہ والے علاقے میں داخل ہونے سے روک دیا۔
اسرائیلی فوجیوں نے اسی گاوں میں تین ماہ پہلے ایک زیر تعمیر مکان کو مسمار کیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی