پنج شنبه 01/می/2025

فلسطین میں‌کرونا کے مزید 5 مریض چل بسے، 788 نئے کیسز کی تصدیق

منگل 15-ستمبر-2020

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کرونا کے مزید 5 مریض چل بسے جبکہ 788 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کرنا کے 1324 مریض صحت یاب ہوگئے۔

فلسطینی وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران غرب اردن میں کرونا کے 680 کیسز سامنے آئے جب کہ غزہ میں 108 افراد کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران مجموعی طور پر 7 ہزارت افراد کے ٹیسٹ لیے گئے۔ القدس میں کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔

وزیر صحت کے مطابق الخلیل میں 124، نابلس میں 37، بیت لحم میں 58، قلقیلیہ میں 26، رام اللہ البیرہ میں 122، جنین میں 87، اریحا میں 26، طوباس میں 9، سلفیت میں 1، طولکرم میں 44، غزہ میں 108 اور القدس کے مضافات میں 106 کیسز کی تصدیق کی گئی۔

گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں کرونا کی 85سالہ خاتون، بیت فوریک میں 106 سالہ مریض، جنوبی الخلیل میں دورا کے مقام پر 93 سالہ مریض، قلقیلیہ میں 88 سالہ اور رام اللہ میں راس کرکر میں 65 سالہ شخص کرونا سے دم توڑ گیا۔
گذشتہ روز جنین میں 8، الخلیل میں 632، طولکرم میں 9، نابلس میں 44، سلفیت میں 21، رام اللہ میں 583 اور غزہ میں 27 مریض صحت یاب ہوئے۔

 

مختصر لنک:

کاپی