اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک سینیر عہدیدار نے کہا ہے کہ ان کا ملک آئندہ منگل کو اسرائیل کے ساتھ دو طرفہ معاہدے پر دستخط کے بعد جلد ہی مناما میں اپنا سفارت خانہ کھول دے گا۔
عبرانی ٹی وی 12 کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بحرین میں سفارت خانے کے قیام کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں جلد ہی سفیر بھی تعینات کیا جائے گا۔
عہدیدار کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست فضائی سروس جلد شروع ہوگی جب کہ دیگر شعبوں میں بھی دو طرفہ تعاون کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔
تاہم اسرائیلی عہدیدار نےیہ نہیںبتایا کہ صہیونی ریاست بحرین میں اپنا سفارت خانہ کب قائم کرے گی۔
گذشتہ روز بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی نے اپنے اسرائیلی ہم منصب گیبی اشکنزئی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی تھی۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں جلد ہی دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔