اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران اسرائیل میںکرونا کے مزید 4 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں۔
بیان میںکہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران کرونا کے شبے میں 38 ہزار افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جس کے بعد جن میں سے 4 ہزار افراد کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اسرائیل میں کرونا کے کل متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار ہوگئی ہے۔ ان میں سے ایک 1 لاکھ 13 ہزار صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 500 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے جب کہ 1100 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
حکومت کل سےسوموار سے آئندہ جمعہ تک ملک گھر لاک ڈائون پرغور کررہی ہے۔