پنج شنبه 01/می/2025

عرب لیگ نے وزرا خارجہ اجلاس میں اسرائیلی دشمن کی ترجمانی کی: حماس

ہفتہ 12-ستمبر-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے باور کرایا ہے کہ دو روز قبل عرب لیگ کے وزرا خارجہ سطح کے اجلاس میں فلسطینی کاز کی حمایت میں پیش کی گئی قرارداد ناکام بنا کر عرب لیگ نے اسرائیلی ریاست کے موقف کی ترجمانی کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عرب لیگ کا متحدہ عرب امارات کے اسرائیل سے تعلقات کی مذمت پرمبنی بیان جاری نہ کرنا شرمناک پیش رفت ہے جس نے فلسطینی قوم اور زندہ ضمیر انسانوں کو مایوس کیا ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ عرب لیگ کی طرف سے امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی مذمت میں رکاوٹ کھڑی کرنا اسرائیل کو فلسطینی قوم کے خلاف جرائم کی حوصلہ افزائی فراہم کرنا اور نام نہاد امریکی سنچری ڈیل کو آگے بڑھانے میں فلسطینی دشمن قوتوں کی مدد کرنا ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور ان کے داماد جیرڈ کشنر نے عرب لیگ میں عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی مذمت میں قرارداد کی ناکامی کا خیر مقدم کیا ہے۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز عرب لیگ کے وزرا خارجہ سطح کے اجلاس کے موقعے پر متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان دوستانہ تعلقات کے قیام کے اعلان کی مذمت میں فلسطین کی طرف سے ایک قرارداد پیش کی گئی تھی مگر عرب لیگ میں اسرائیل نواز گروپ نے یہ قرارداد ناکام بنا دی۔

مختصر لنک:

کاپی