اماراتی خاتون وزیر ثقافت و نوجوانان نورہ الکعبی نے اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات اور اسرائیلی ریاست کے مابین ثقافتی تعاون کو غیر مسبوق سطح پر فروغ دینے کا اعلان کیا ہے۔
الکعبی نے کل جمعہ کے روز سعودی اخبار "عکاز” کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اماراتی وزارت ثقافت اسرائیل کے ساتھ افہام و تفہیم اور وسیع تر شراکت داری کی راہ ہموار کر رہی ہے۔ امارات اسرائیل کے ساتھ ان ثقافتی شعبوں میں بھی تعاون کررہی ہے جن میں اس سے قبل توجہ نہیں دی گئی۔ امارات دونوں ملکوں کی عوام کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کے لیے بھی کوششیں کررہا ہے۔
نورہ الکعبی نے کہا کہ ثقافتی تعاون ان اہم شعبوں میں سے ایک ہے جو "اسرائیل” کے ساتھ آئندہ دور کے دوران شروع کیا جائے گا۔
معاشروں اور ممالک کے مابین امن اور رواداری کی اقدار کو عام انسانی اقدار کے طور پر پھیلانے کے امارات کے مشن پر مبنی ، امن معاہدے کوآگے بڑھایا جائے گا۔
اماراتی وزیر ثقافت نے مزید کہا یہ معاہدہ مشرق وسطی کے خطے کے لیے نئی امید کی نمائندگی کرتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی جرات مندانہ سفارت کاری اور وژن کا عہد ایک ایسا پروگرام ہے جس کا مقصد اقوام کے درمیان رابطوں کی نئی راہیں کھولنا اور امن کی امید پیدا کرنا ہے۔ امارات اور اسرائیل کے درمیان طے پائے معاہدے کے دور رس اور مثبت اثرات مرتب ہوںگے اور بالعموم پوری دنیا اور بالخصوص مشرق وسطیٰ میں امن مساعی کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔