اسرائیلی ریاست کے انٹیلی جنس حکام نے اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سینیررہ نما اور رکن پارلیمنٹ الشیخ حسن یوسف کو رام اللہ کے قریب عوفر نامی ایک حراستی مرکز میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 64 سالہ الشیخ حسن یوسف کو جاری کردہ ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ جمعہ کے روز مقامی وقت کے مطابق دن 11 بجے حراستی مرکز میں پیش ہوں۔
خیال رہے کہ الشیخ حسن یوسف کو مسلسل 15 ماہ قید کے بعد ڈیڑھ ماہ قبل رہا کیا گیا تھا۔
اسرائیلی حکام الشیخ حسن یوسف کو گذشتہ ہفتے بھی طلب کرکے ان سے پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔