شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل ۔ امارات معاہدے کے خلاف امریکا کی 50 تنظیمیں سراپا احتجاج

جمعہ 11-ستمبر-2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں سے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے خلاف امریکا کی سول سوسائٹی بھی سرپا احتجاج ہے۔

 مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وائٹ ہائوس کےباہر امریکا کی 50 تنظیموں کے مندوبین اور شہریوں‌کی بڑی تعداد نے امارات اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے شرمناک معاہدے کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کے میدان میں کام کرنے والی 50 تنظیموں کے کارکنوں‌ نے شرکت کی۔ مظاہرے میں امریکا میں مقیم عرب، مسلمان شہریوں اور فلسطینی تارکین وطن کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وہ امارات اوراسرائیل کےدرمیان امن معاہدے پر دستخط کے موقعے پر اس کےخلاف مظاہرہ کریں‌ گے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان طے پائے معاہدے پر دونوں ممالک کے مندوبین 15 ستمبر کو دستخط کریں گے۔

 

مختصر لنک:

کاپی