فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کرونا کا کا شکار ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جب کہ 195 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کرنا کے 1906 افراد کے ٹسٹ لیے گئے جن میں 195 کی رپورٹس مثبت آئی ہیں۔
گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران چھ ماہ کا ایک بچہ کرونا کے باعث دم توڑ گیا۔ غزہ میں کرونا سے جاںبحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔
گذشتہ مارچ سے جاری کرونا وبا کے اب تک غزہ میں کیسز کی تعداد 1551 ہوگئی ہے۔ 1427 ایکٹو کیسز موجود ہیں جب کہ 114 صحت یاب ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو کرونا سے بچائو کے لیے سخت نوعیت کے حفاظتی اقدامات کی تاکید کی گئی ہے۔ وبا کے پیش نظر غزہ میں لاک ڈائون ہے اور سماجی دوری پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔