فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ شدید گرمی کے نتیجے میں اسرائیلی زندان جھنم کے گڑھوں میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ شدید گرمی میں قیدیوں کو کسی قسم کی سہولت نہ ہونے کے نتیجے میں قیدی بلبلا اٹھے ہیں۔
امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت خطہ فلسطین شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے سے زاید عرصے سے شدید گرمی کے نتیجے میں سرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینیوںکو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسرائیل کے پہلے سے بدنام زمانہ صحرائی جیل، ساحلی جیل، النقب، نفحہ، عسقلان، دامون اور جلبوع جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ قیدی ٹھنڈے پانے سے بھی محروم ہیں۔ اسیران کو کسی قسم کی دیگر سہولیات سے بھی وہ محروم ہے۔ کئی اسیران کو قید تنہائی میں ڈالا گیا۔ تنگ اورتاریک قید خانوں میں قید اسیران جھنم جیسے ماحول کا سامنا کررہے ہیں۔
شدید گرمی کے علاوہ حراستی مراکز میں گندگی کے ڈھیر ہیں۔ صفائی کا شدید فقدان، حوارہ، عصیون، الجلمہ اور دیگر حراستی مراکز گندگی اور حشرات الارض کا ڈھیر ہے۔