فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران دو حقیقی بھائیوں کو گولیاں مار کر شدید زخمی کیا۔ اس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کے سول وردی میں ملبوس اہلکاروںکی بڑی تعداد نے جنین پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارا اورفلسطینیوںکے گھروں پر شدید فائرنگ شروع کردی۔
اس دوران قابض فوج نے دو سگے بھائیوں احمد اور محمد الجدعون کو گولیاں مار کر زخمی کیا۔ اس کے بعد انہیں زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ مگار کے مطابق احمد کے جبڑے میں گولی لگی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا ہے جبکہ اس کے بھائی محمد الجدعون کی ٹانگ اور گردن میں گولی ماری گئی۔