اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے کل ہفتے کے روز لبنان کے مفتی اعظم الشیخ عبداللطیف دریان سے ملاقات کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لبنانی مفتی اعظم نے بیروت میں دارالفتاویٰ میں قائم اپنے دفتر میں حماس کے وفد کا استقبال کیا۔
حماس کی قیادت اور مفتی اعظم فلسطین کے درمیان ہونے والی ملاقات میں قضیہ فلسطین کو درپیش چیلنجز اورفلسطینیوں کے مسائل کے حل کے طریقہ کار پر بات چیت کی گئی۔
حماس کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے وفد اور مفتی اعظم فلسطین کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے کی صورت حال، فلسطینی قوم کو درپیش چیلنجز، امریکا کے سنچری ڈیل منصوبے اور فلسطینی اراضی کے اسرائیل سے الحاق پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقعے پر حماس کےسایسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ ان کی جماعت فلسطینیوںکے حق واپسی کے مطالبے قائم رہے گی اور فلسطینی پناہ گزینوںکو کسی دوسرے ملک میں آباد کرنے کی کوئی سازش قبول نہیں کی جائے گی۔