فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کرونا وبا کے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد علاقے میں کرفیو کا دورانہ مزید 48 گھنٹے کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں حکومت کے انفارمیشن و اطلاعات مرکز کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں کروفیو میں 48 گھنٹے کی توسیع کی گئی ہے۔
اطلاعات مرکز کے حکام نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میںکہا کہ البریج کیمپ، تل السلطان اور السعودی کالونی کے شہریوں کو صبح 8 سے شام 8 بجے تک کالونیوں کی حدود کے اندر نقل وحرکت کی اجازت دی گئی ہے۔ ان کالونیوںمیں کرونا کا کوئی کیسز سامنے نہیں آیا ہے۔
فلسطینی وزارت داخلہ اور محکمہ صحت کے حکام نے شہریوںپر زور دیا ہے کہ وہ کرونا ایس اوپیز کے حوالے سے طے کردہ ضابطوں پرسختی کےساتھ عمل درآمد کریں۔ حکومت نے کرونا کے متاثرہ کیسز کے حوالے سے غزہ کے علاقوں کو سرخ، سبز اور زرد کے رنگ میں ظاہر کیا ہے۔