گذشتہ شام فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں ایک کار اور یہودی آباد کاروں کی بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم سے کم چا فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ یہ واقعہ قلقیلیہ میں عزون کے مقام پر پیش آیا۔
فلسطینی ہلال احمر نے بتایا کہ سوموار کی شام عزون کے مقام پر یہودی آباد کاروں کی ایک بس اور فلسطینی کار کے باہمی تصادم میں چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
ہلال احمر کا طبی عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پرپہنچ گیا جس نےزخمیوں کو وہاں سے اٹھایا اور انہیں طبی امداد فراہم کی۔ زخمی ہونے والے شہریوں کی تعداد پانچ بتائی جاتی ہے جن کی حالت تشویشناک ہے اورانہیں اسپتال داخل کردیا گیا ہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پچاس اور تیس سال کے چار فلسطینی شامل ہیں۔ ان میں 30 سالہ خاتون اور ایک چھ سالہ بچی بھی زخمی ہوئی ہیں۔ یہ حادثہ شمال مشرقی قلقیلیہ میں اسرائیل کی تیار کردہ بائی پاس روڈ نمبر 55 پر پیش آیا۔
غرب اردن میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں چار فلسطینی جاںبحق
منگل 1-ستمبر-2020
مختصر لنک: