حماس کے لیڈر مشیر المصری نے کہا کہ اگر اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں اپنا محاصرہ جاری رکھا تو فلسطینی مزاحمتی دھڑے خاموش نہیں رہیں گے۔
المصری نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی آہستہ آہستی موت کی جانب جا رہے ہیں اور انکے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ بدتر حالات زندگی اور کرونا وائرس کے بحران سے فائدہ اٹھا کر اسرائیل محاصرہ زدہ غزہ کی پٹی پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کی کوششوں میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔
حماس کے رہنما نے تنبیہ کی کہ مزاحمتی حملے جاری رہیں گے اور اسرائیلیوں کو اپنی پناہ گاہوں میں محصور کرلیا جائے گا۔