فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے سرحد کی دوسری طرف یہودی بستیوں میں پھینکے گئے آتش گیر گیسی غباروں کے نتیجے میں 33 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔
اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل ’12’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جنوبی غزہ کے بالمقابل اشکول یہودی کالونی میں آتش گیر مواد اور غبارے گرنے سے 33 مقامات پر آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں جنگلات، فصلوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا۔
ٹی وی رپورٹمیں کہا گیا ہے کہ غزہ کے اطراف میں گیسی غباروں کے گرنے سے زور دار دھماکے ہوئے اور آگ کے شعلوں نے اطراف کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کےعوام نے اسرائیلی پابندیوں کے خلاف بہ طور احتجاج سرحد کی دوسری طرف آتش گیر مواد اور غبارے پھینکنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔