جمعه 15/نوامبر/2024

امارات اور اسرائیل کے درمیان بنکنگ سیکٹر میں دوطرفہ تعاون کا آغاز

جمعہ 28-اگست-2020

اسرائیل اور خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات کےقیام کے اعلان کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان بنکنگ سیکٹر میں‌باقاعدہ تعاون کا آغاز ہوگیا ہے۔

امریکا کی بلومبرگ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امارات کے ایک بڑےبنک نے اسرائیل کے سب سے بڑے بنک اور مالیاتی ادارے ‘لیومی’ کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے شعبے میں مذاکرات شروع کردیے ہیں۔
نیوز ایجنسی کی طرف سے امارات کے بنک کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم یہ بتایا کہ وہ امارات کا سب سے بڑا سرکاری بنک ہے۔

خیال رہے کہ امارات اور اسرائیل کے درمیان 13 اگست کو دو طرفہ تعلقات کےقیام کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس اعلان کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرنے والا امارات تیسرا عرب اور پہلا خلیجی ملک بن گیا ہے۔ امارات کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے اعلان پر بیشتر مسلمان ممالک کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

آئندہ ہفتے اسرائیل کا پہلا باقاعدہ سرکاری وفد امریکی عہدیداروں کی موجودگی میں ابو ظبی پہنچے گا۔

مختصر لنک:

کاپی