اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید 962 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ نئے کیسز کے بعد صہیونی ریاست میں ایکٹو کیسز کی تعداد 21 ہزار 806 ہو گئی ہے جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 10 مریض وفات پاگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2020ء سے پھیلنےوالے کرونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 31 ہزار 74 صہیونی کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 81 ہزار صحت یاب ہوئے ہیں۔
اسرائیل میں اس وقت 411 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 116 مریض وینٹی لیٹر پرہیں۔ادھر گذشتہ روز اسرائیلی کابینہ کی جانب سے کرونا کے کنٹرول کے لیے قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کرونا کی روک تھام کے لیے ایس اوپیز پرعمل درآمد زور دیا گیا۔