یکشنبه 04/می/2025

کرونا کا شکار حماس رہ نما بیٹے سمیت جاں‌بحق

ہفتہ 22-اگست-2020

کرونا کی بیماری نے اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے ایک مقامی رہ نما اور ان کے بیٹے کی جان لے لی۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے حماس کے دیرینہ کارکن 71 سالہ الشیخ احمد سلیمان القیق کرونا سے دم توڑ گئے۔ اس سے دو روز قبل ان کا بیٹا نادی القیق بھی کرونا کے باعث جاں ‌بحق ہوگیا تھا۔

الشیخ القیق کی وفات پر حماس کی طرف سے گہرے صدمے کا اظہار کیاگیا ہے۔ مرحوم نے چار سال اسرائیلی جیل میں قید کاٹی اورکئی بار انہیں رام اللہ اتھارٹی کی وفادار ملیشیا حراست میں لیتی رہی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے القیق اور ان کے بیٹے نادی کی وفات کی تصدیق کی ہے۔ ان کا بیٹا نادی القیق 39 سال کی عمر میں‌ انتقال کرگیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی