فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں کرونا کے مزید تین مریض جاں بحق ہوگئے جب کہ غزہ کی پٹی میں قرنطینہ مرکز میں 8 فلسطینیوںکے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ الخلیل کے نواحی علاقوں بیت اولا، یطا اور الخلیل شہر میں کرونا کے مزید تین مریض جاں بحق ہوگئے۔ ان کی عمریں بالترتیب 44، 64 اور 73 سال تھیں۔
ادھر غزہ کی پٹی میں حال ہی میں بیرون ملک سے لوٹنے والے مزید 8 افراد کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ ان تمام فلسطینیوں کو واپسی پر غزہ میں 21 روز کے لیے قرنطینہ مرکز میں منتقل کیا گیا ہے۔