پنج شنبه 01/می/2025

یہودی آباد کاروں‌نے فلسطینی نوجوان کو گاڑی تلے روند کر شہید کردیا

اتوار 16-اگست-2020

قابض یہودی آباد کاروں‌نے فلسطین کے شمالی شہرطولکرم میں جبارہ چوکی کے ایک ایک فلسطینی نوجوان 21 سالہ عقاب بشیر داوشہ کو گاڑی تلے روند کر شہید کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق دراوشہ غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے طلوزہ قصبے کا رہائشی ہے۔ اسے گاڑی تلے روندے جانے سے زخمی ہونے کے بعد قلنسوہ شہر کے راما اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کچھ دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گیا۔ خیال رہے کہ دراوشہ کی ایک سال سے بھی تھوڑا عرصہ پہلے شادی ہوئی تھی۔

غرب اردن میں فلسطینی شہریوں‌کو گاڑیوں تلے روند کر شہدی اور زخمی کرنا یہودی آباد کاروں کا پسندیدہ مشغلہ بن چکا ہے۔ گذشتہ کئی سال سے یہ ظالمانہ سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی بچے، جواں اور خواتین شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی