چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کی بیرونی گذرگاہ رفح کھلنے کے بعد مسافروں کی طرفہ آمدورفت شروع

جمعرات 13-اگست-2020

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح کراسنگ کئی ماہ کی بندش کے بعد تین روز کے لیے دو طرفہ آمدورفت کے لیے کھول دی گئی ہے۔ گذشتہ روز رفح گذرگاہ سے بیرون ملک پھنسے 503 فلسطینی بیرون ملک سے غزہ داخل ہوئے جب کہ غزہ سے 396 مسافر بیرون ملک روانہ ہوئے۔

غزہ میں بارڈ کراسنگ امور کے ڈائریکٹر فواد ابو بطیحان نے بتایا کہ منگل کے روز سے کھلنے والی کراسنگ کے بعد مسافروں کی دونوں طرف آمدو رفت شروع ہوگئی ہے۔ مجموعی طور پر ایک روز میں 900 مسافروں نے آر پار سفر کیا۔

رفح گذرگاہ سے آج جمعرات کے روز بھی فلسطینیوں کی آمدورفت جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والے فلسطینیوں کو کرونا وبا کے پیش نظر 21 روز تک قرنطینہ مرکز میں رکھا جائےگا۔

خیال رہے کہ رفح گذرگاہ رواں سال مارچ میں کرونا کی وبا پھیلنے کے بعد غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان زمینی رابطے کے لیے استعمال ہونے والے رفح کراسنگ کو دو طرفہ آمد ورفت کے لیے بند کردیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی