چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری

بدھ 12-اگست-2020

آج بدھ کے  روز اسرائیلی فوج نے جنگی طیاروں سے غزہ کی پٹی میں متعدد مقامات پر بمباری کی۔قبل ازیں گذشتہ شام صہیونی فوج نے ٹینکوں‌ نے وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں مزاحمتی تنصیبات پر گولہ باری کی تھی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق صہیونی فوج نے مشرقی دیر البلح میں فلسطینی مزاحمتی مراکز پر دھواں پیدا کرنے والے گولے داغے اور مشین گنوں سے فائرنگ کی۔

ادھر اسرائیل کےعبرانی ٹی وی چینل  نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہےکہ فلسطینیوں کی طرف سے غزہ کی سرحد پر دیوار کی تعمیر روکنے کے لیے فائرنگ کی جس کے جواب میں اسرائیلی ٹینکوں اور مشین گنوں سے فلسیطنی مزاحمتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج کے حملے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

قابض فوج نے مشرقی غزہ میں حجر الدیک کے مقام پر فلسطینی مزاحمتی مراکز کو نشانہ بنایا۔ قبل ازیں منگل کے روز فلسطینی شہریوں نے غزہ کی سرحد سے اسرائیلی کالونیوں پر آتش گیر گولے پھینکے تھے۔

 

مختصر لنک:

کاپی