قابض اسرائیلی حکام نے منگل کی صبح مقبوضہ بیت المقدس کے ضلع سلوان میں طحان خاندان کا ملکیتی ایک تین منزلہ مکان مسمار کردیا اور اس کے مکینوں کو بے گھر کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق ، اسرائیلی پولیس فورس کی مدد سے بلدیہ کے عملے نے گھر کو گھیرے میں لے لیا اور اسے گرانے سے پہلے اس کا فرنیچر باہر نکال پھینکا۔
اس گھر میں پانچ خاندان رہائش پذیر تھے ، جو 20 سال قبل بنایا گیا تھا۔
گذشتہ رات ، قابض صہیونی فوجیوں نے بیت المقدس کے شہری جسکی شناخت ابراہیم صیبعہ کے نام سے ہوئی کو مقدس شہر میں اپنا مکان مسمار کرنے پر مجبور کیا تاکہ اسرائیلی بلدیہ کو مسماری کے اخراجات اور جرمانے کی ادائیگی سے بچا جاسکے۔