جمعه 02/می/2025

فلسطیبنی شہری سے اپنے ہاتھوں مکان مسمار کرنے پر مجبور

پیر 10-اگست-2020

قابض صہیونی حکام نے ریاستی جبر اور نسل پرستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقے الطیرہ میں ایک فلسطینی شہری سے اس کا مکان زبردستی مسمار کرا دیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی پولیس نے ساری مصاروہ کو ایک نوٹس جاری کیا تھا جس میں اسے کہا گیا تھا کہ وہ اپنا مکان اپنے ہاتھوں مسمار کرے ورنہ اسے مکان مسماری کے عوض صہیونی حکام کو تین لاکھ 40 ہزار شیکل کی رقم ادا کرنا ہوگی۔ مصاروہ نے بھاری جرمانے سے بچنے کے لیے اپنے ہی ہاتھوں اپنا مکان مسمار کردیا۔

خیال رہے کہ الطیرہ شہر میں فلسطینیوں‌کے گھروں کی مسماری کے واقعات میں گذشتہ کچھ عرصے سے غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ قابض فوج او رپولیس فلسطینیوں کے گھروں کو غیرقانونی قرار دے کرانہیں مسمار کررہی ہے۔

  

مختصر لنک:

کاپی