پنج شنبه 01/می/2025

فلسطین میں کرونا کے 277 نئے کیسز، 239 مریض صحت یاب

پیر 10-اگست-2020

 فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فلسطینی علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے 277 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 239مریض صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں۔

خاتون وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ نئے کیسز میں الخلیل میں 172، نابلس میں 12، قلقیلیہ میں 5، رام اللہ میں 25، طولکرم میں 4 اور القدس میں 36 مریض سامنے آئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 239 فلسطینی کرونا کی بیماری سے شفایاب ہوئے۔ شفایاب ہونے والوں میں جنین کے 38، نابلس کے25، قلقیلیہ کے 8، الخلیل کے 105، اریحا اور وادی اردن کے 49 اور طولکرم کے 14 شہری شامل ہیں۔ گذشہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا تناسب 55 فی صد رہا۔

 

مختصر لنک:

کاپی