جمعه 02/می/2025

صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے گاوں بیت سکریا میں مکان مسمار کر دیا

پیر 10-اگست-2020

قابض اسرائیلی فورسز (آئی او ایف) نے پیر کی صبح بیت المقدس کے جنوب میں واقع خربہ بیت سکریہ شہر میں ایک فلسطینی مکان کومسمار کردیا۔

مقامی عہدیدار حسن برجیہ نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے بیت سکریا میں نعمان سعد کے ملکیتی مکان کو منہدم کر دیا ۔

ہمیشہ کی طرح قابض صہیونی فوجیوں نے یہ دعویٰ کیا کہ مکان غیر قانونی تھا۔

برجیہ نے قابض اسرائیلی حکام پر الزام عاید کیا کہ وہ فلسطینی شہریوں اور اس علاقے میں ان کی املاک کے خلاف اپنی خلاف ورزیوں میں تیزی لا رہے ہیں تاکہ وہ آباد کاری کی توسیع کے مزید منصوبوں کو انجام دینے کے لئے انہیں اس ملک کو چھوڑنے پر مجبور کریں

 

مختصر لنک:

کاپی