فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ روز یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران قابض فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز غرب اردن کے شہر قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کے خلاف ہفتہ وار ریلی نکالی گئی۔
ادھر رم اللہ میں ترمسعیا کے مقام پر نکالی جانے والی ایک ریلی پر صہیونی فوج نے شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 23 سالہ ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہوگیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ترمسعیا میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد میں قصبے کی اراضی ہتھیانے کے منصوبے کے خلاف احتجاج کیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا، آنسوگیس کی شیلنگ کی اور دھاتی گولیوں کا اندھا دھند استعمال کیا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں مظاہرین زخمی ہو گئے۔