جمعه 02/می/2025

فرعون صفت صہیونی فوج نے شیر خوار بچوں کی ماں کو شہید کر دیا

ہفتہ 8-اگست-2020

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق کل جمعہ کے روز علی الصبح جنین میں صہیونی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے شدید زخمی ہونےوالی 23 سالہ دالیا احمد سلیمان سمودی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دالیا احمد کو اسرائیلی فوج نے جنین میں الجبریات کے مقام پر دھاوے کے دوران گھر میں گھس کر گولیاں ماریں۔ دالیا سلیمان سمودی اس وقت اپنے شیر خوار بچے کے لیے دودھ تیار کررہی تھی۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی گولیوں نے دالیا کا جگر، گردے اور بیرونی شریان کو چھلنی کردیا تھا۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی خاتون شدید زخمی ہوئی اور اسے اسپتال لے جانے لیے ایمبولینس منگوائی گئی۔ تاہم صہیونی فوج نے ایمبولینس کو آگے جانے روک دیا جس کے نتیجے میں اسے بروقت اسپتال نہ پہنچایا جاسکا۔ تاخیر سے اسپتال پہنچائے جانے کے بعد دالیا کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ ہی دیر کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

مختصر لنک:

کاپی