پنج شنبه 08/می/2025

حماس کا القدس کے تحفظ کے لیے قومی کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ

جمعہ 7-اگست-2020

اسلامی تحریک مزاحمت  ‘حماس’ نے القدس کو یہودیانے کی موجودہ صہیونی کشمکش میں دفاع القدس کے لیے تمام فلسطینی قوتوں ‌پر مشتمل قومی کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ماہر عبید نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ القدس میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری اور سلوان میں نئی یہودی تعمیرات کے بعد القدس میں فلسطینی اراضی کےد فاع کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ القدس کو یہودیانےکی صہیونی ریشہ دوانیوں کے خلاف حماس ہر محاذ پر قربانی دینےکے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ القدس کا دفاع حماس کی اولین ترجیح ہے۔

ماہر عبید کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے القدس کی فلسطینی آبادی پر عرصہ حیات تنگ کردیا ہے۔ فلسطینیوں کے گھر مسمار کیے جا رہے ہیں۔ فلسیطنیوں کو جبری طور پر ھجرت پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ ماہر عبید نے القدس میں فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کی صہیونی اقدامات کے خلاف اسرائیل پر دبائو ڈالنے اور القدس کے دفاع کے لیے قومی سطح پر مشترکہ کمیشن کے قیام پر زور دیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی