مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے شعبہ اطلاعات کے انچارج رافت مرہ نے ایک بیان میں کہا کہ بیروت دھماکے لبنانی قوم کے لیے ‘نکبہ’ سے کم نہیں اور اس میں فسلطینی قوم بھی اتنی ہی متازچر ہوئی ہے جتنے کہ لبنانی عوام متاثر ہوئے ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں حماس اور فلسطینی قوم لبنانی قوم کے ساتھ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیروت میںہونے والے المناک دھماکے نہ صرف لبنانی عوام بلکہ فلسطینی قوم کے لیے بھی شدید صدمہ ہیں۔
خیال رہے کہ چار اگست منگل 2020ء کی شام کو بیروت کی بندرگاہ میں ہونے والے دھماکوں میں ایک سو سے زاید افراد جاںبحق اور چار ہزار سے زاید زخمی ہوئے ہیں۔
حماس رہ نما نے مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جماعت کی قیادت نے لبنانی حکومتی عہدیداروں سے رابطے کیے ہیں اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔