جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی آبادکاروں نے سلفیت میں زیتون کے درخت کاٹ ڈالے

جمعرات 6-اگست-2020

اسرائیلی آبادکاروں کے ایک گروہ نے مغربی کنارے کے ضلع سلفیت میں کفرالدیک قصبے میں فلسطینیوں کے ملکیتی زیتون کے متعدد درخت کاٹ ڈالے۔

تباہ شدہ درختوں کے مالک زاھر طہ نے اخباری بیان میں کہا کہ غیرقانونی صہیونی آبادکار بستی برخین سے تعلق رکھنے والے  صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے انکی زرعی زمین پر ہلہ بولا اور  زیتون کے 15 درخت کاٹ ڈالے جو چار سے چھ سال پہلے لگائے گئے تھے۔

طہ نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا حملہ نہیں ہے ، انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آبادکاروں کے گروہ انکی زمینوں پر مسلسل ہلہ بولتے اور توڑ پھوڑ کرتے رہتے ہیں۔

فلسطینی کسان نے مزید کہا کہ 2011 میں قابض صہیونی فوجیوں نے اسکے کچھ اوزار تباہ کر دئیے اور تقریبا 100 سال پرانا پانی کا کنواں مسمار کر ڈالا جسے وہ آبپاشی کے لیے استعمال کرتے تھا۔

مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں اور انکی املاک پر صہیونی آبادکوروں کے حملے معمول کی بات ہے ۔اور اسرائیلی حکام کی جانب سے شاذونادر ہی انکی تحقیقات کی جاتی ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی