قابض اسرائیلی اتھارٹی نے بدھ کے روز بیت المقدس اور رام اللہ میں فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی مہم کو تیز کرنے کے عمل کے طور پر فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کے احکامات جاری کیے۔
مقبوضہ بیت المقدس میں مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں اسرائیلی بلدیہ کے عملے نے جبل المکبرضلع میں الصالح بستی پر ہلہ بولا نھاد شقیرات کو اسکے گھر کی مسماری کا پروانہ تھمایا۔
شقیرات کا مکان دو منزلہ پرتعیش ولا ہے جو اس نے اپنے ہاتھوں سےبنایا ۔
دریں اثنا ، مغربی کنارے میں اسرائیلی حکام نے رام اللہ میں نلین قصبہ میں فلسطینی شہریوں کو گھروں کومسمار کرنے اور زرعی اراضی پر کام روکنے کے احکامات جاری کیے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی حکام نے شہریوں کو چار مکانات مسمار کرنے کے اپنے ارادے سے آگاہ کیا ۔