مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطینیوں کی منظم انداز میں جاری جاسوسی دل پسند مشغلہ بن چکا ہے۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان کے مقام پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے فلسطینیوں کی جاسوسی اور ان کی نقل وحرکت کی مانیٹرنگ کے لیے چپے چپے پر خفیہ کیمرے لگا رکھے ہیں۔
فلسطینی نیوز ایجنسی ‘صفا’ کی رپورٹ کے مطابق سلوان قصبے میں عین اللوزہ کالونی میں اسرائیلی پولیس نے بڑی تعداد میں کیمرے نصب کئے ہیں۔
سلوان میں دفاع اراضی کمیٹی کے رکن فخری ابو دیاب نے بتایا کہ قابض صہیونی حکام نے عین اللوزہ کالونی میں بڑی تعداد میں خفیہ کیمرے نصب کیے ہیں۔ ان کیمروں کی تنصیب کا مقصد جنوبی مسجد اقصیٰ کے فلسطینی باشندوں کی مانیٹرنگ کرنا ہے۔
خیال رہے کہ سلوان قصبہ القدس میں اسرائیلی فوج اور پولیس کے نصب کردہ خفیہ کیمروں کا مرکز ہے۔ سلوان میں 343 کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔