فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فلسطینی علاقوں میں کرونا کے نئے سامنے آنے والے مریضوں کی تعداد میں حالیہ ایام کی نسبت کمی دیکھی گئی ہے جب کی صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی خاتون وزیر صحت می کیلہ نے پریس کانفرنس میں کرونا کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے نئے 229 کیس سامنے آئے ہیں جب کہ 738 فلسطینی کرونا سے صحت یاب
ہوئے ہیں۔
ہوئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا تناسب کل مریضوں کا 48 فی صد ہے۔ گذشتہ روز سامنے آنے والے 44 اعشاریہ 9 فی صد کیس القدس میں سامنے آئے۔
القدس اور دیگر فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 3294 مشتبہ افراد کے ٹسٹ لیے گئے تھے جن میں سے 229 کیسز کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
دوسری طرف صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ نابلس میں 18، بیت لحم میں 19، الخلیل میں 243، القدس کے اطراف میں 150 اور القدس شہر میں 236 مریض صحت یاب ہوئے۔