قومی خزانے کی لوٹ مار اور امانت میں خیانت کے ارتکاب پر کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا ایک نیا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ‘یدیعوت احرونوت’ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو جرمنی سے خرید کی گئی جدید آبدوزیں زیادہ قیمت ملنے پر مصر کو فروخت کی ہیں۔ دوسری طرف اسرائیل کے سیاسی اور عسکری حلقوںنے جرمنی آبدوزیں مصر کو فروخت کرنے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
عبرانی اخبار کے مطابق پندرہ سابق فوجی افسران نے اسرائیل کی سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں استغاثہ اور عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ جرمن آبدوزیں اسرائیل کو فروخت کرنے کے کیسز کی تحقیقات کریں۔
انہوں نے آبدوزیں مصر کو بیچنے کے کیس کی انکوائری کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عبرانی میڈیا کے مطابق نیتن یاھو نے جرمن کمپنی ٹیسنکروپ سے خرید کی گئی دو ڈولفن آبدوزیں اور دو جنگی بحری جہاز مصر کو فروخت کرنے کے لیے برسلز سے منظوری لی تھی۔
نیتن یاھو کی کرپشن سے متعلق نیا کیس ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیتن یاھو پہلے ہی خطرناک نوعیت کے کرپشن کیسز کا سامنا کررہا ہے۔ اس وقت نیتن یاھو کے خلاف تین بڑے کرپشن کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں۔