فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کا شکار ہونے والے 44 اعشاریہ 9 فی صد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ فعال کیسز کی تعداد 54 اعشاریہ چھ فی صد جب کہ اموات کی شرح صفر اعشاریہ پانچ فی صد ہے۔
وزارت صحت کی طف سے جاری کردی یومہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے مزید 244 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ پہلے سے کرونا کا شکار ہونے والے 527 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نئے سامنے آنے والے مریضوں میں 27 کا تعلق القدس، 131 کا الخلیل، 14 کا اریحا، 14 کا وادی اردن سے ہے جب کہ بیت لحم میں ایک،۔ قلقیلیہ میں دو، جنین میں 10، رام اللہ البیرہ میں 42، طولکرم میں ایک، سلفیت میں ایک اور طوباس میں ایک کیس کی تصدیق کی گئی ہے۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شفایات ہونے والوں میں 225 الخلیل، 220 رام اللہ، 6 جنین اور قلقیلیہ سے 76 مریض شامل ہیں۔