شنبه 16/نوامبر/2024

اسماعیل ھنیہ کا راشد الغنوشی کو فون، عید اور نئے عہدے کی مبارک باد

منگل 4-اگست-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز تونس کی پارلیمنٹ کے نو منتخب اسپیکر اور اسلام پسند رہ نما راشد الغنوشی کو عیدالاضحیٰ اور عہدہ دوبارہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی آفیشل ویب سائٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس تونس کے استحکام، خوشحالی، ترقی، جمہوریت کے فروغ اورعوام کی منشا کی حکومت کی خواہاں ہے۔

راشد الغنوشی اسماعیل ھنیہ کا فون پر بات کرنے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں پوری فلسطینی قوم بالخصوص غزہ کے عوام کی استقامت اور قابض دشمن کےمظالم کے سامنے ثابت قدمی پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری تنوسی قوم قضیہ فلسطین کے منصفانہ اور پائیدار حل کی حمایت کرتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی