فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کے رواز اسرائیل میں کرونا کے مزید 625 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ گذشتہ ہفتوں کی نسبت ایک روز میں کرونا کے کیسز میں یہ نمایاں کمی ہے۔
اسرائیلی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران 7736 افراد کے کرونا کے ٹیسٹ لیے گئے۔ جب کہ جمعہ کے روز 33 ہزار افراد کے ٹیسٹ لیے گئے تھے۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میںکرونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 531 ہوگئی ہے۔ گذشتہ روز مزید 3 اسرائیلی کرونا سے ہلاک ہوگئے۔
اسرائیل میں کرونا کے فعال مریضوں کی تعداد 26 ہزار 153 ہے۔ان میں چار وزرا بھی شامل ہیں جنہیں کرونا کے شبے میں گھروں میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔ اسرائیل میں اتوار کے روز 96 افراد کے وینٹی لیٹر پرزیرعلاج ہونے کی تصدیق کی گئی۔
اسرائیل کے چار وزیر وزیر القدس امور راوی پیریز، کنیسٹ کے چیئرممین زئیف الکین، یعکوف افیطان،حکومتی مشیر اولی لیوی اور متعدد دیگر شخصیات کو کرونا کی تصدیق کے بعد گھروں میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔