جمعه 15/نوامبر/2024

لبنان: غربت اور قرنطینہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کی عید

جمعہ 31-جولائی-2020

ہرسال کی طرح اس سال لبنان میں فلسطینی پناہ گزین پہلے سے کہیں زیادہ مشکلات کا سامانا کررہے ہیں۔ اس بار عید الاضحیٰ ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب لبنان میں فلسطینی پناہ گزین غربت اور کرونا کی وجہ سے قرنطینہ میں کا شکار ہیں۔ لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی عید ماضی کی عیدوں سے بہت مختلف ہے۔
قرنطینہ اور غربت
لببان میں معاشی مشکلات میں گھرے فلسطینی پناہ گزینوں کی پریشانیوں میں  اس وقت اور اضافہ ہوگیا جب لبنان کو کرونا کی وبا نے اپنی لپیٹ‌ میں لیا۔ لبنانی حکومت کئی بار کرونا کی وجہ سے لاک ڈائون کرچکی ہے۔ گذشتہ جمعرات سے آئندہ سوموار تک کرونا کی وجہ سے لاک ڈائون کا فیصہ کیا۔ لبانن میں‌اب تک 4 ہزار سے زاید افراد کرونا کا شکار ہوچکے ہیں جب کہ 54 اموات ہوچکی ہیں۔
جہاں تک مالی امورکا تعلق ہے تو شمالی بیروت کے البداوی کیمپ میں تجارتی سرگرمیاں مکمل معطل ہیں۔ کیمپ کے مکینوں کے پاس عید کی ضروریات کی خریداری کے لیے کچھ نہیں۔ نہ بچوں کے لیے کپڑے، نہ ان کےکھلونے اور نہ ہی دیگر بنیادی ضروریات کے لیے ان کے پاس کچھ ہے۔ دوسری طرف ہرچیز کی قیمت کئی گنا بڑھ چکی ہے۔ لبنانی لیرہ کی قیمت امریکی ڈالر کے مقابلے میں بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اس وقت ایک امریکی ڈالر 8 ہزار لبنانی لیرہ کے برابر ہے جب کی غربت اور بے روزگاری کے تناسب میں بھی غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔
اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے البداوی کیمپ کے عہدیدار مہدی عساف نے کیمپ کی صورت حال کو ناقابل بیان اور تباہ کن قرار دیا۔
قدس پریس سے بات کرتے ہوئے انہوں‌نے کہا کہ البداوی کیمپ میں فلسطینی پناہ گزینوں کی غربت اور بے روزگاری دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔ کیمپ کے تقریبا 80 فی صد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں۔ حماس نےانسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں، فلاحی تنظیموں اور امداد دین ے والے اداروں کی مدد سے کیمپ کے مکینوں کی ضروریات کے لیے کوششیں کی ہیں۔
عساف کا مزید کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی آمد آمد ہے اور فلسطینی پناہ گزینوں کے پاس بچوں کے لیے ضروری اشیا اور عید کی خریداری کی طاقت نہیں۔ اشیائے صرف کی قیمتوں میں جنون کی حد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ فلسطینیوں کی قوت خرید پہلےہی متاثر تھی جو لبنانی کرنسی کی گراوٹ کی وجہ سے مزید متاثر ہوئی ہے۔
عساف نے مزید کہا کہ البداوی کیمپ میں فلسطینی تنظیمیں بھی مالی قلت کا شکار ہیں تاہم مشکلات کے باوجود لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی مشکلات میں کمی کی کوششیں جاری ہیں۔
 

مختصر لنک:

کاپی