اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کرونا کے 1960 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کا کوئی مریض فوت نہیں ہوا۔ اب تک متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 68 ہزار 556 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 321کی حالت خطرے میں ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق صہیونی ریاست میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 491 ہوگئی ہے۔ بدھ کے روز اسرائیل میںکرونا کے 5 مریض ہلاک ہوئے۔ جب کہ 1943 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ ان میں 99 کی حالت خطرے میں ہے۔ اسرائیل میںکروان کے ایکٹو کیسز کی تعداد 34521 ہے۔ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 32 ہزار 722 ہوگئی ہے۔