اسلامی حریک مزاحمت ‘حماس’ نے شام اور لبنان میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان اور شام کو اپنے دفاع اور صہیونی ریاست کے جرائم کا جواب دینے کا بھرپور حق ہے۔ حماس صہیونی ریاست کے جرائم کے خلاف مزاحمت میں لبنان اور شام کے ساتھ ہے۔ اسورائیلی جرائم اور دہشت گردانہ حملوں کا جواب دینے کے لیے لبنان اور شام کو حق حاصل ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی طرف سے آئے روز پڑسی ملکوں لبنان اور شام کی سلامتی اور خود مختاری کو پامال کیا جا رہا ہے۔ صہیونی ریاست کی طرف سے خود مخٰتاری کی خلاف ورزیوں کے خلاف بیروت اور دمشق کو مزاحمت کا حق ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس اور دیگر فلسطینی قوتیں پورے ارض فلسطین اور عرب علاقوں پر صہیونی ریاست کےغاصبانہ قبضے کے خاتمے تک مزاحمت جاری رکھیں گی۔
حماس نے شام اور لبنان کے سرحدی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی مسلسل گولہ باری کو صہیونی ریات کی کھلی بدمعاشی اور غنڈہ گردی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے صہیونی ریاست کے مذموم عزائم کی روک تھام کے لیے اس پر دبائو ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا۔