شنبه 16/نوامبر/2024

قابض صہیونی حکام نے خان الاحمر میں مکانات مسمار کر دئیے، خاندان بے گھر

بدھ 29-جولائی-2020

قابض اسرائیلی حکام  (آئی او اے) نے منگل کی صبح مقبوضہ بیت المقدس کےمشرق میں خان الاحمر کی بدوی کمیونٹی میں فلسطینیوں کے مکانات اور املاک مسمارکرنے کے بعد متعدد فلسطینی خاندانوں کو بے گھر کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ، خانالاحمر میں اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے بلڈرزروں نے صبح سویرے بڑے پیمانے پر مسماریشروع کر دی۔

خان الاحمر میں 180 کے قریبفلسطینی شہری خیموں اور عارضی مکانوں میں رہتے ہیں۔ مقامی رہائشیوں کا تعلق بدویجہالین قبیلے سے ہے جسے سن 1952 میں صہیونی گروہوں نے صحرائے نقب سے نکال دیا تھا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ آبادکار تقریبا دو ہفتوں سے اس علاقے کو ہموار کررہے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی