شنبه 16/نوامبر/2024

حماس کے شعبہ امور خارجہ کے انچارج کرونا کا شکار

بدھ 29-جولائی-2020

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے اہم رہ نما اور جماعت کے خارجہ امور کے انچارج ماھر صلاح لبنان میں کرونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے باضابطہ طورپر جاری کردہ ا یک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کے شعبہ امور خارجہ کے انچارج ماہر صلاح کے کرونا کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ بیان میں‌کہا گیا ہے کہ ماہر صلاح نے کرونا کی بیماری سے نجات کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں اور اپنے گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ وہ گھر ہی سے جماعت کے امور کو دیکھ رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہر صلاح کی صحت بہتر ہے اور انہیں کسی قسم کا خطرہ نہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی