چهارشنبه 30/آوریل/2025

بنجمن نیتن یاھو کے کرپشن کیسز کی 6دسمبر سے سماعت، پیشی لازمی قرار

پیر 27-جولائی-2020

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے خلاف اسرائیل کی مرکزی عدالت میں دائر کردہ کرپشن کیسز سے متعلق درخٰواستوں کی تیسری سماعت 6دسمبر کو ہوگی جس میں وزیراعظم کی عدالت میں‌حاضری سے استثنیٰ ختم کرتے ہوئے انہیں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسرائیل کے سرکاری ریڈیو نے اتوار کے روز اپنی رپورٹ میں‌بتایا کہ نیتن یاھو کے کرپشن کیسز کی تیسری سماعت چھ دسمبر 2020ء‌کو ہوگی۔ اس موقعے پر نتین یاھو کی عدالت میں پیشی لازمی قرار دی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاھو کے بدعنوانی سے متعلق مقدمات کی سماعت تین رکنی بنچ کررہا ہے۔ نیتن یاھو پر رشوت وصولی، امانت میں خیانت اور دھوکہ دہی کے تین الگ الگ کیسز قائم ہیں۔

رواں 19 جولائی کو اسرائیل کی مرکزی عدالت نے نیتن یاھو کے کرپشن کیسز کی دوسری سماعت کی تھی جس میں نتین یاھو خود شریک نہیں ہوسکے اور ان کے وکلا کی طرف سے ان کی نمائندگی کی گئی تھی۔

 

مختصر لنک:

کاپی