فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 11 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد پورے شہر بالخصوص جنوب مغربی علاقے یعبد میں مکمل لاک ڈائون لگا دیا گیا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ جنین میں کرونا کے تازہ کیسز کے بعد وبا کا مزید پھیلائو روکنے کے لیے کئی مقامات پرسخت لاک ڈائون لگا دیا گیا ہے۔
وزارت صحت نے شہریوںپر زور دیا ہے کہ وہ لاک ڈائون کے دورن گھروں سے باہر نہ نکلیں اور بیماری سے بچنے اور دوسروں کو اس سے بچانے کی کوشش کریں۔