فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں گذشتہ روز کرونا کے مزید 382 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد چوبیس گھنٹے میں کرونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 627 ہوگئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ایک روز میں مزید ایک مریض جاںبحق ہوگیا۔ فلسطین میں کرونا کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا تناسب 33 اعشاریہ دو فی صد ہے جب کہ 66 اعشاریہ دو فی صد مریض زیرعلاج ہیں اور خطرے سے باہر ہیں۔
فلسطین میں کرونا کے اس وقت موجودہ مریضوں کی تعداد 8 ہزار 464 ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا کے مزید 74 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد 4 ہزار 256 ہوگئی ہے۔
غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں کرونا کے 307 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ القدس میں 300 ، جنین میں 12 اور بیت لحم میں 8 مریض صحت یاب ہوئے۔