جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی شہری اسرائیلی جیل سے 16 سال بعد رہا

ہفتہ 25-جولائی-2020

سرائیلی حکام نے 16 سال سے جیل میں قید ایک فلسطینی شہری سامح داغمہ کو گذشتہ روز سزا پوری ہونے کے بعد رہا کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر طوباس سےتعلق رکھنے والے سامح دراغمہ اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کےعسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے رکن ہیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ سامح دراغمہ کواسرائیل کی بدنام زمانہ النقب جیل سے رہا کیا گیا۔ رہائی کے وقت جیل کے باہر اس کے عزیزواقارب اوردوستوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔

ادھر طوباس شہر میں سامح دراغمہ کے گھر اس کی رہائی کی خوشی میں جشن کا سماں تھا اور بڑی تعداد میں شہری اس سے ملنے اور مبارک باد دینے آئے تھے۔ اس موقعے پر حماس کی طرف سے تمام ملاقاتیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ کرونا وائرس کے حوالے سے وضع کردہ ‘ایس او پیز’ پرعمل درآمد یقینی بنائیں۔

حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بھی سامح دراغمہ اور ان کے خاندان کو ان کی رہائی پر مبارک باد پیش کی۔ حماس نے سامح دراغمہ کی تحریک آزادی کے لیے گراں قدر خدمات پراسے خراج تحسین پیش کیا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے سامح دراغمہ کو تحریک انتفاضہ الاقصیٰ کے دوران سنہ 2004ء کو حراست میں لیا اور اسے اسرائیل کے خلاف مزاحمتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں 16 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی