اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں تلاشی کی مہم کے دوران سات فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔ یہ تمام فلسطینی کچھ ہی عرصہ قبل اسرائیلی زندانوں سے رہا کیے گئے تھے۔
مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے القدس میں الفرنسیہ ٹیلے، شاہراہ چھ اور دیگر مقامات پر تلاشی کے دوران سات فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
تلہ الفرنسیہ سے حراست میں لیے جانے والے فلسطینیوں کی شناخت سلیم الجعیہ، اویس حمادہ، حمزہ زغیر، لوئی ناصر الدین اور عمر زغیر کے ناموں سے کی گئی ہے۔
شاہراہ چھ سے اسرائیلی فوج نے سابق اسیر یعقوب ابو عصب اور امین الشویکی کو حراست میں لیا گیا۔
ادھر اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے فوٹو گرافر احمد ابو صبیح کو آئندہ اتوار کو خود کو حکام کے حوالے کرنے کا کہا ہے۔